زویٹر آیونک ہائیڈروجل
زویٹر آیونک ہائیڈروجل ایک قسم کی ہائیڈروجل ہے، جو بہت کم نمی والی ہوا سے پانی (آبی بخارات) جذب کرسکتی ہے بلکہ اس میں اسے خاصا کم وقت لگتا ہے۔
زویٹرآیونک وہ سالمے (مالیکیولز) ہوتے ہیں جن کے ایک حصے میں مثبت چارج جبکہ دوسرے حصے میں منفی چارج والے ایٹم ہوتے ہیں۔ اسی خاصیت کی وجہ سے ان میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت بھی زبردست ہوتی ہے۔
ویسے تو ’’ہائیگرو اسکوپک‘‘ قسم کے نمکیات میں بھی یہی خاصیت ہوتی ہے اور وہ بھی ہوا سے براہِ راست پانی جذب کرسکتے ہیں لیکن انھیں ہائیڈروجل کا حصہ بنانا بے حد مشکل تھا۔
ہائیگرو اسکوپک نمک کو ہائیڈروجل میں جمع کرنے کے لیے یونیورسٹی آف ٹیکساس ، آسٹن کے سائنسدانوں نے زویٹرآیونک پولیمرز (مالیکیولز کی لمبی لمبی زنجیریں) تیار کیں۔
اس پولیمر کی مدد سے ہائیڈروجل تیار کرتے دوران جب ہائیگرو اسکوپک نمک شامل کیا گیا تو وہ پختگی کے ساتھ ہائیڈروجل کا حصہ بن گیا۔[1]
تجربات میں اس ’’زویٹرآیونک ہائیڈروجل‘‘ نے صرف 30 فیصد نمی والی ہوا سے ایک دن میں 5.87 لیٹر پانی جذب کیا جو اب تک اس نوعیت کے کسی بھی نظام کی سب سے زیادہ کارکردگی بھی ہے۔[2]
فوائد
ترمیمزویٹرآیونک ہائیڈروجل کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کے بعد یہ نظام غریب، خشک، دور افتادہ اور پسماندہ مقامات پر پانی کے کم خرچ حصول میں استعمال کیا جاسکے گا اور دنیا میں کروڑوں لوگوں کے لیے فائدے کا باعث بنے گا۔