الزيادات
(زیادات سے رجوع مکرر)
الزیادات امام محمد بن حسن شیبانی کی کتاب ہے جو ظاہر روایت کی 6 کتابوں میں بھی شامل ہے۔
الجامع الكبير میں جو مسائل رہ گئے تھے انھیں امام محمد نے الزیادات کے نام سے مرتب کیا یہ کتاب ترکی کے باعتی ادارے دار السمان سے 2023 میں پہلی بار طبع ھوئی ھے اس پر مقدمہ 100صفحات سمیت کل 659صفحات ھیں متن کی تدوین صدر الدین سلیمان بن وھب الاذرعی متوفی 677ھ ہیں اس کی تحقیق سات مخطوطات کی بنا پر محمد یونس ابو السعود اتماز السباعی کی ہے ا[1]ور جو مسائل الزیادات میں سے بھی رہ گئے انھیں زیادات الزیادات کے نام سے مرتب کیا [2]
سبب تصنیف
ترمیمسبب تصنیف میں کئی قول ہیں
- 1۔ امام محمد امام ابو یوسف کی تقریرات (امالی) لکھا کرتے ایک دن ان کی زبان سے یہ بات نکل گئی کہ ان مسائل کی تخریج میں محمد کو دشواری پیش آتی ہے۔ امام محمد نے یہ کتاب لکھی اور ہر مسئلے میں اپنے استخراج کردہ تفریعات بیان کیں اور اس کا نام زیادات رکھا یعنی امام ابو یوسف کے لکھوائے ہوئے پر اضافہ ہیں۔
- 2۔ جب آپ جامع الکبیر کی تصنیف سے فارغ ہوئے تو کچھ مسائل آپ کو یاد آئے اس جامع الکبیر میں بیان نہ کر سکے تو انھیں زیادات میں جمع کر دیا پھر کچھ اور مسائل یاد آئے جنہیں زیادات الزیادات میں جمع کر دیا
- 3۔ امام محمد کے صاحبزادے امام ابو یوسف کی تقریرات لکھا کرتے تھے آپ نے انھیں اصل قرار دیکر مزید تفریعات بیان کر دیں اور ان ابواب کو مکمل کر دیا
امام قاضی خان، ابوحفص سراج ہندی اور ابن نجیم نے اس کی شرح لکھی حاکم شہید نے اس کی مختصر اصول الزیادات لکھی[3]