زیارت، بلوچستان
زیارت، بلوچستان کی تحصیل و ضلع زیارت کا ایک پر فضا مقام ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری چند ایام اس پرفضا مقام میں واقع عمارت جو قائد اعظم ریزیڈنسی کہلاتی ہے میں گزارے تھے۔ یہ زلزلہ کی فالٹ لائن پر واقع ہے۔ 29 اکتوبر 2008ء کو بلوچستان کے زلزلہ میں زیارت میں تقریباً سو افراد ہلاک ہو گئے۔ قائد اعظم کی قیام گاہ کو ایک دہشت گرد حملے میں تباہ کر دیا گیا۔ حکومت نے اسے دوبارہ بحال کر دیا ہے۔
زیارت | |
---|---|
شہر | |
متناسقات: 30°22′52″N 67°43′37″E / 30.3810°N 67.7270°E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
ضلع | ضلع زیارت |
رقبہ | |
• کل | 1,489 کلومیٹر2 (575 میل مربع) |
بلندی | 2,543 میل (8,343 فٹ) |
آبادی (2017) | |
• کل | 160,422 |
• کثافت | 11.028/کلومیٹر2 (28.56/میل مربع) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ڈائلنگ کوڈ | 0833 |
موسم
ترمیمزیارت پاکستان کا ایک انتہائی خوبصورت مُقام ہے، کہتے ہیں اس شہر نے کبھی گرمی نہیں دیکھی لیکن جو سردی اس شہر نے دیکھی وہ پاکستان کے کسی اور شہر نے کبھی نہیں دیکھی کیونکہ 11 فروری 2009ء کے دن اس شہر کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری کو چھُو گیا اور یہ پاکستان کہ کسی بھی شہر کا اب تک کا ریکارڈ کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔