زیب النساء اسٹریٹ
زیب النسا اسٹریٹ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے اہم کاروباری مرکز صدر کی ایک مصروف اور پُر ہجوم شاہراہ ہے۔ اس شاہراہ پر کراچی کی مہگی ترین دکانیں اور شورومز موجود ہیں۔ یہ سڑک مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی دختر شہزادی زیب النساء کے نام سے موسوم ہے۔ اس سڑک کا پرانا نام ایلفسٹن اسڑیٹ تھا جو 1970ء میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ یکطرفہ سڑک شہر کے اولین کاروباری علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ سڑک صدر میں سنگر شوروم سے شروع ہوکر صدر میں ہی ریو سینٹر کے سگنل پر ختم ہوتی ہے۔ اس سڑک پر زیادہ تر دکانیں جیولرزکی ہیں۔ اس کے علاوہ ملبوسات اور جوتوں کی بھی لاتعداد دکانیں یہاں موجود ہیں۔