زیر انتظام کمونے
کمونے (comune) اٹلی میں بنیادی انتظامی اکائی ہے، جس کا مطلب کوئی شہر، قصبہ یا دیہات ہے۔ کمونے ان تینوں کے معنے میں استعمال ہوتا ہے۔ اٹلی کے پورے ملک کو بیس علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان علاقوں میں بڑے شہروں کو صوبہ کا درجہ دیا کیا ہے۔ ہر صوبہ کے قریبی چھوٹے کمونے یا شہروں کو اس صوبہ کی حکومت کے زیر انتظام کر دیا گیا ہے۔ زیر انتظام کمونے سے مراد متعلقہ صوبہ یا علاقہ میں واقع کمونے (چھوٹے بڑے تمام شہروں، قصبوں، دیہاتوں) کی کل تعداد ہے یا اس سے مراد یہ ہے کہ اس علاقہ یا صوبہ میں کتنے کمونے (چھوٹے بڑے شہر، قصبے یا دیہات) واقع ہیں۔