سائلنسر (اسلحہ)
سائلنسر (انگریزی: Silencer) ایک نالی نما ساخت کا حامل ہوتا ہے جس کو پستول کی نال پر لگایا جاتا ہے اور اس سے پسٹل لیا کسی بھی ہتھیار سے نکلنے والی آواز کم ہو جاتی ہے۔
طریقہ کار
ترمیمجب ہم بندوق یا پسٹل کا گھوڑا دباتے ہیں تو گولی تیز رفتار سے نالی سے باہر نکلتی ہے جب یہ پسٹل کی نالی سے نکلتی ہے تو اس کا پچھلا شیل گولی سے علاحدہ ہو جاتا ہے اور اس میں شعلہ جلتا ہے اور گولی میں موجود بارود کو آگ لگ جاتی ہے اس سے پسٹل کی نال میں گیسیں بھر جاتی ہیں اور گولی مومینٹم کی وجہ سے تیز رفتاری سے آگے نکلتی ہے۔اس دوران پسٹل کی نال میں گیسوں کا پریشر 3000 سے 4000 Psi (پریشر کا ایک یونٹ ہے) تک ہو جاتا ہے جبکہ باہر موجود ہوا کا پریشر صرف 50 سے 60 Psi تک ہوتا ہے۔فزکس کا قانون ہے کہ جب ایک چیز زیادہ پریشر سے کم پریشر میں جاتی ہے تو ایک دھماکا ہوتا ہے (جیسے غبارہ پھٹے تو اس میں موجود زیادہ پریشر والی گیسیں غبارے سے باہر کم پریشر میں آتی ہیں اور ایک دھماکا ہوتا ہے) تو اسی طرح جب گیسیں نال سے باہر کے ماحول میں آتی ہیں تو دھماکا ہوتا ہے جب ہم پستول کے ساتھ سائلنسر لگاتے ہیں تو وہ نال میں موجود گیسوں کے پریشر کو کم کر دیتے ہیں اور باہر آتے آتے گیسوں کا پریشر تقریباً 500 سے 600 Psi تک ہو جاتا ہے جو اگرچہ زیادہ ہی ہوتا ہے لیکن پھر بھی نال کے اندر سے کافی کم ہوتا ہے تو دھماکے کی آواز زیادہ نہیں ہوتی اور ہمیں وہ آواز بہت زیادہ محسوس نہیں ہوتی۔
پاکستان میں قانونی حیثیت
ترمیمپاکستان میں کسی بھی گن کا سائلینسر رکھنا قانوناً جرم ہے اور اس پر دفعہ 302 کا اطلاق ہوتا ہے۔