سائمن جان کوبرن کین (پیدائش: 4 اکتوبر 1987ء کو پینرتھ، نیو ساؤتھ ویلز میں) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ وہ فی الحال نیو ساؤتھ ویلز بلیوز ریاست کے سکواڈ کا رکن ہے۔ کین سڈنی گریڈ کرکٹ میں کیمپبل ٹاؤن کے لیے کلب کرکٹ کھیلتا ہے اور سیزن 2012-13 میں سڈنی تھنڈر اور 2015ء میں سڈنی سکسرز کے لیے بگ بیش لیگ کھیل چکا۔ [1] پچھلے دو سیزن سے، سائمن این ایس ڈبلیو سنٹرل کوسٹ پر وارنر ویل وائلڈ کیٹس کرکٹ کلب کے فرسٹ گریڈ کپتان اور کلب کوچ ہیں۔جنوری 2020ء میں، کلینٹ میکے کی جگہ کین کو وانواتو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور ہائی پرفارمنس مینیجر مقرر کیا گیا۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Simon Keen, CricInfo, May 2009.
  2. "Australia's Simon Keen named new Vanuatu coach"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-09