سائن بورڈ
سائن بورڈ یا سائنیج عوامی جگہوں، گلیوں، سڑکوں، عمارتوں یا دیگر پر لگائے جانے والے تختے ہوتے ہیں جن کا مقصد لوگوں تک معلومات پہنچانا یا تتشہیر ہوتا ہے۔[1] سڑکوں اور شاہراہوں پر ہدایات کے لئے نصب، کسی عمارت تک رہنمائی کے اشارے، دکانوں کے سامنے لگائے گئے تشہیری تختے، شاہراہوں پر نصب اشتہاری بل بورڈ وغیرہ سائن بورڈ کہلاتے ہیں۔ ایسے تختوں مین اپنا پیغام دینے کے لیے اشاروں اور علامتوں کے ڈیزائن یا استعمال کیا جاتا ہے۔[2][3] سائن بورڈ بہت سارے معلوماتی یا اشتہاری تختوں کے مجموعے کے طور پر بھی سمجھا جا سکتا ہے۔[4] دنیا میں یہ اصطلاح 1975 سے 1980 میں مقبول ہونا ثابت ہے۔ [3]
سائن بورڈ ہر قسم کے گرافکس ہوتے ہیں جن کو مخصوص سامعین کو دکھانے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ یہ عام طور پر عوامی مقامات جیسے کہ سڑکوں یا شاہراہوں پر یا عمارتوں کے اندر اور باہر راستوں کی نشاندہی اور معلومات کی شکل میںنظر آتے ہیں۔ سائن بورڈ موقع اور محل کے مطابق مختلف اشکال اور سائز میں پائے جا سکتے ہیں، وسیع و عریض بینروں، بل بورڈز اور دیواری نقش سے لے کر چھوٹی گلیوں کی نشاندہی کی، گلیوں کے ناموں کی تختیاں, اور گھروں کی دہلیزوں پر لگی تختیاں۔ نئے سائن بورڈ میں ڈیجیٹل یا الیکٹرانک سکرینوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
- ↑ "سائِن بورْڈ"۔ اردو لغت۔ 2024-11-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ↑ The American Heritage Dictionary of the English Language (Fourth ایڈیشن)۔ Houghton Mifflin Company۔ 2000
- ^ ا ب Random House Kernerman Webster's College Dictionary۔ K Dictionaries Ltd, Random House, Inc۔ 2010
- ↑ Collins English Dictionary – Complete and Unabridged۔ HarperCollins Publishers۔ 2003