سائیگون کی جنگ ریاست ویتنام کی ویتنامی نیشنل آرمی (بعد میں جمہوریہ ویتنام کی فوج بن گئی) اور بنہ ژوینBình Xuyên منظم جرائم کے سنڈیکیٹ کی نجی فوج کے درمیان ایک ہفتہ طویل جنگ تھی۔ اس وقت، بنہ ژوین Bình Xuyên کو شہنشاہ باو ڈائی Bảo Đại نے قومی پولیس کو کنٹرول کرنے کا لائسنس دیا تھا اور وزیر اعظم نگو ڈنہ ڈائم Ngô Đình Diệm نے ان کے لیے ہتھیار ڈالنے اور ریاست کے کنٹرول میں آنے کا الٹی میٹم جاری کیا۔ یہ جنگ 28 اپریل، 1955ء کو شروع ہوئی تھی اور ویتنام کی قومی فوج VNA نے ایک ہفتے کے اندر ہی بنہ ژوین Bình Xuyên کو بڑی حد تک کچل دیا تھا۔ لڑائی زیادہ تر اندرون شہر چینی کاروباری ضلع چاو لون Chợ Lớn میں مرکوز تھی۔ گنجان آباد علاقے میں 500 سے 1000 اموات ہوئیں اور 20,000 شہری کراس فائر میں بے گھر ہو گئے۔ آخر میں، بنہ ژوین Bình Xuyên کو فیصلہ کن شکست ہوئی، ان کی فوج تتر بتر ہو گئی اور ان کی شیطانی سرگرمیاں ختم ہوگئیں۔