سابرمتی مرکزی قید خانہ

(سابرمتی سنٹرل جیل سے رجوع مکرر)

سابرمتی مرکزی قید خانہ (انگریزی: Sabarmati Central Jail)، جسے احمد آباد مرکزی قید خانہ بھی کہا جاتا ہے، احمد آباد شہر، گجرات کا مرکزی قید خانہ ہے۔ یہ سبھاش برج سرکل کے نزدیک واقع ہے۔ اس کی تاسیس 1895ء میں ہوئی تھی۔[1]

1922ء میں مہاتما گاندھی یہاں پر کچھ دنوں کے لیے قید تھے۔[2]

یہ قید خانہ کئی اصلاحی، باز آباد کاری اور قیدیوں کے سماج سے دوبارہ مثبت انداز میں جوڑنے کی کوششوں کا حصہ رہا ہے۔ تعلیمی ادارے جیسے کہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی قیدیوں کو کئی مراسلتی کورسوں کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

روحانی ادارے جیسے کہ پتنجلی یوگاپیٹھ، آرٹ آف لیوینگ، راماکرشنا مشن، اِسکان، چین مئی مشن، آل ورلڈ گایتری پریوار، آریہ سماج، سوادھیائے پریوار، ایشا یوگا فاؤنڈیشن، برہما کماری، بھارت سیواشرم سنگھ، شریمد راج چندرا مشن، وغیرہ کئی وعظ و نصیحت، سیمینار، ورکشاپ اور الٰہیاتی تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرتی ہیں۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "18-foot tunnel found in Gujarat's Sabarmati jail, Indian Mujahideen hand suspected behind the escape plan : Gujarat, News - India Today"۔ Indiatoday.intoday.in۔ 2013-02-11۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2016 
  2. Swati Bhan, Ahmedabad, DHNS:۔ "Gandhi cell at Sabarmati jail for renovation"۔ Deccanherald.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2016