ساتویں عالمی اردو کانفرنس، کراچی

ساتویں عالمی اردو کانفرنس کراچی میں جاری ہے۔ یہ کانفرنس 16 سے 19 اکتوبر تک جاری رئے گی۔ اس میں دنیا بھر سے اردو ادب سے وابستہ ماہریں، ادیب، شعرا، صحافی اور ماہر لسانیات شرکت کر رئے ہیں۔

فائل:7th-urdu-conf-for-web.jpg
ساتویں عالمی اردو کانفرنس کا لوگو

موضوعات کانفرنس

ترمیم

اس کانفرنس میں: کتب کی تقریب اجرا، ضیاء محی الدین کی آواز میں اقتباسات، یارک شائر ادبی فورم کی تقریب اعزازات، حالی و شبلی کا جشن صد سالہ اور رقص وغیرہ شامل ہیں۔

  • زبان کی مجموعی صورت حال، آج کے تناظر میں
  • اردو کا جدید ناول اور افسانہ
  • اردو اور پاکستانی زبانوں کے رشتے اور ناتے
  • ذرائع ابلاغ اور اردو زبان
  • ترقی پسند تحریک کے اردو ادب پر اثرات
  • اردو ڈراما روایت اور مسائل
  • خطے میں امن کے مسائل
  • یاد رفتگان (ماضی قریب میں انتقال کرنے والی اہم ادبی شخصیات کا تذکرہ)
  • * حالی و شبلی کا جشن صد سالہ
  1. حالی سے تجدید ملاقات، ڈاکٹر نعمان الحق
  2. شبلی اور مشرقی شعریات، فراست رضوی
  3. اردو تنقید پر شبلی کے اثرات، قاضی افضال حسین

مقالات و مقررین کی فہرست

ترمیم
اجلاس اردو کا جدید ناول اور افسانہ اجلاس اردو زبان کو درپیش مسائل اور ان کا حل
شخصیت موضوع شخصیت موضوع
زاہدہ حنا معاصر افسانے میں عورت کی آواز ڈاکٹر شمیم حنفی برصغیر کی سیاسی مقتدرہ اور اردو زبان کا فروغ
انیس اشفاق اردو میں جدید ناول-ایک مطالعہ ڈاکٹر انوار احمد اردو زبان و ادب کا مستقبل
ڈاکٹر آصف فرخی افسانے کا عالمی تناظر ڈاکٹر انعام الحق جاوید اردو بحیثیت قومی زبان-مسائل اور امکانات
نجم الحسن رضوی عہد حاضر کے افسانے کے اہم خد و خال ڈاکٹر نجیبہ عارف اردو زبان کے عصری مسائل اور جامعات کا کردار
مبین مرزا معاصر افسانے کے تاریخی نقوش ڈاکٹر فاطمہ حسن اردو کی ترویج ویں غیر سرکاری اداروں کا کردار
امجد طفیل اردو ناول نئی صدی میں ڈاکٹر رؤف پاریکھ نئی سماجیات اور اردو کو درپیش مسائل
اخلاق احمد جدید افسانہ اور سماج- اجنبی یا آشنا؟ ڈاکٹر ناصر عباس نیر عالمی معاشرے میں اردو کی بقا کا مسئلہ
عنبرین حسیب اردو افسانہ اکیسویں صدی میں
اجلاس اردو کی نئی بستیاں اور تراجم کی روایت اجلاس اردو کا معاصر شعری ادب
شخصیت موضوع شخصیت موضوع
ڈاکٹر علی احمد فاطمی ہندستان میں اردو تراجم کی صورت حال ڈاکٹر نجیب جمال اردو کی نئی جمالیات
اشفاق حسین کینیڈا میں اردو زبان و ادب کا فروغ نبید صدیقی اردو غزل اکیس ویں صدی میں
نصر ملک ناروے میں اردو کے تراجم جاذب قریشی معاصر نظم کا اسلوبیاتی مطالعہ
سعید نقوی امریکا میں اردو ادب کا منظر نامہ شاہدہ حسن معاصر شاعری کے اہم موضوعات
ابراہیم محمد ابراہیم مصر میں اردو، مسائل و امکانات ڈاکٹر ضیاءالحسن معاصر غزل کا اسلوبیاتی مطالعہ
خلیل طوقار ترکی میں اردو تعلیم وتدریس کی صدی شاداب احسانی معاصر نظم کا فکری مطالعہ
محمد ارشد فاروق فن لینڈ میں اردو کی صورت حال عذرا عباس نثری نظم اکیس ویں صدی میں
ڈاکٹر تنویر انجم نثری نظم کا اجمالی جائزہ

کتب کی تقریب اجرا

ترمیم

ہر کانفرنس میں کچھ اہم ادیبوں کی تازہ کتب کی تقریب اجرا بھی ہوتی ہے۔ جبکہ کہ بعض نایات ادبی کام خود ادارہ کراچی آرٹ کونسل شائع کرتا ہے اس کی بھی رونمائی کی جاتی ہے۔ ساتویں کانفرنس میں ان کتب کا اجرا کیا جائے گا۔

  • مشتاق احمد يوسفی، کی کتاب شام شعر یاراں۔
  • میر باقر علی - داستان گو۔
  • ڈاکٹر اسلم فرخی - روفق بزم جہاں۔
  • فراست رضوی - درد کی قندیل۔
  • ڈاکٹر نجیب جمال - یگانہ تحقیقی و تنقیدی مطالعہ۔
  • جاوید اختر - لاوا (شعری مجموعہ)۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

کراچی آرٹ کونس کی ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ artscouncil.org.pk (Error: unknown archive URL)

حوالہ جات

ترمیم