سات تاڑ مسجد مانڈوی(سات تاڈھ مسجد)(سات تاڈ مسجد)، ممبئی میں واقع ایک مسجد ہے۔ یہ مسجد ایک ریلوے اسٹیشن کے متصل ہے۔ اس اسٹیشن کا نام مسجد ریلوے اسٹیشن ہے، جو اسی مسجد سے منصوب ہے۔[1]

سات تاڈھ مسجد
سات تاد مسجد نرسی ناتھا اسٹریٹ پر واقع ہے، مسجد اسٹیشن (مغرب) مضافاتی ریلوے اسٹیشن کے بالکل باہر جس کا نام ممبئی شہر میں "مسجد" ہے۔ مہاراشٹر، انڈیا۔


یہ مسجد ماضی میں یہاں واقع سات تاڑ کے درخت سے موسوم ہے۔[2]

تاریخ ترمیم

سات تاڑ مسجد 70 17 ء تا 1802 ء شہر بمبئی کی جامع مسجد تھی، جب شہر کی نئی جامع مسجد زیرِ تعمیر تھی۔[3]

سات تاڑ مسجد کی تاریخ پر مشتمل ایک تختی
سات تاڑ مسجد کی تاریخ پر مشتمل ایک تختی

سات تاڑ مسجد کی تاریخ پر مشتمل ایک تختی، جو مسجد کے جنوبی دروازے کے باہر آویزاں ہے، کے مطابق 1944 ء میں وِکٹوریا بندرگاہ میں ہونے والے دھماکا کے سبب مسجد کی عمارت کو شدیدنقصان پہنچا، جس کی وجہ سے اس کی تعمیرِ نو کی گئی۔ 1951 ء سے دو بارہ نمازِ پنجگانہ با جماعت ادا کی جانے لگی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. The Gazetteer of Bombay City and Island۔ https://archive.org/details/dli.ministry.13317/page/n5/mode/2up: Government of India۔ 1909۔ صفحہ: Volume I, page 35 
  2. The Gazetteer of Bombay City and Island۔ https://archive.org/details/dli.ministry.13317/page/n5/mode/2up: Government of India۔ 1909۔ صفحہ: Volume I, page 27 
  3. The Gazetteer of Bombay City and Island۔ https://archive.org/details/in.ernet.dli.2015.35321/page/n1/mode/2up: Times Press۔ 1910۔ صفحہ: Volume III, page 311–312