اردو ناول ’دائرہ‘

محمد عاصم بٹ کا ناول دائرہ 2001 میں ’آج کی کتابیں‘ ، سٹی بک پریس، کراچی سے شائع ہوا۔ اسے اکیسویں صدی کے اہم اردو ناولوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

محمد عاصم بٹ کے اب تک چار ناول ’دائرہ‘، ’ناتمام‘، ’بھید‘ اور ’دوپہر‘ اور افسانوں کے دو مجموعے ’اشتہار آدمی‘ اور ’دستک‘ شائع ہو چکے ہیں۔ ترجمہ، تنقید اور تحقیق سے متعلق ان کی دو درجن سے زائد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ محمد عاصم بٹ نے فرانز کافکا، خورخے لوئیس بورخیس اور ہاروکی موری کامی کی کہانیوں کے ضخیم انتخاب اردو میں ترجمہ کیے۔ اردو کلاسیکی داستان ’قصہ چہار درویش‘ کو آسان انگریزی میں ازسر نو لکھا۔