اونٹ
دنیا میں آج غالباً 1.4 کروڑ اونٹ موجود ہیں۔ جن میں سے اکثریت کے کئی ممالک مثلاً اور موریطانیہ میں ہے۔ ایک خاص اونٹ اب صرف 14 لاکھ کی ابادی رکھتا ہے لیکن کئی صدیوں پہلے یہ کے دیگر کونوں میں پایا جاتا تھا۔ پاکستان میں اونٹوں کے تعداد زیادہ تر اور کے اندرونی اور علاقوں میں ہے۔ اسے صحرا کا جہاز بھی کہتے ہیں۔
اقسام
ترمیماونٹ کی دو اقسام ہیں۔ ایک عربی اور دوسری بختیاری۔ عربی اونٹوں کی ایک کوہان ہوتی ہے جبکہ بختیاری اونٹوں کی دو کوہان ہوتی ہیں۔
استعمال
ترمیمانسانوں نے اونٹوں کو کم سے کم 3000 سال سے سواری کے لیے استعمال کیا ہے۔ اونٹوں کو ریگستان پار کرنے کے لیے بہترین طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ اونٹ بہت بھاری بوج اٹھانے کے قابل بھی ہے اور ریگستانی علاقوں میں سامان پہنچانے کے لیے اونٹ کو آج بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اونٹ کا دودھ اور گوشت بھی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے، بلکہ گائے کے دودھ سے بہتر ہوتا ہے۔
اونٹ کی دوڑ
ترمیمکئی عرب ممالک میں اونٹوں کی دوڑ لگائی جاتی ہے۔ عموماً ان اونٹوں پہ پاکستانی بچے بٹھائے جاتے تھے، جو کئی دفعہ گر کر سخت زخمی ہوجاتے تھے اور کبھی کبھار وفات بھی پا جاتے۔ اس وجہ سے ان عرب ممالک میں اب اونٹ کی دوڑ میں روبوٹ بٹھائے جاتے ہیں جو دور سے کنٹرول ہوتے ہیں اور بچوں کو دوڑنے والے اونٹوں پہ بٹھانے پہ پابندی لگا دی گئی ہے۔
ویکی ذخائر پر اونٹ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |