سافٹ ویئر ترقی دہندہ
سوفٹویئری ترقی دہندہ (انگریزی: software developer) ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو سافٹ ویئر کے ارتقا، اشاعت، استقرار، دیکھ بھال کا کام کر رہا ہو- سوفٹویئری ترقی دہندہ ذمہ داریوں میں سافٹ ویئر کا منصوبہ، خاکہ، تحقیق اور اختبار شامل ہیں-[1] سوفٹویئری ترقی دہندہ منصوبے کے جائزہ کے لیے اطلاقی سطح پر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں-
امریکا میں ایک سوفٹویئری ترقی دہندہ کی درجہ بندی 3 عنوان کے تحت کی جاتی ہے-
- شمارندی مبرمج
- سوفٹویئری ترقی دہندہ، اطلاقی سوفٹویئر
- سوفٹویئری ترقی دہندہ، نظامی سوفٹویئر
چند قابل ذکر سوفٹویئری ترقی دہندہ مندرجہ ذیل ہیں
- پیٹر نارٹن (peter norton)
- رچرڈ گریوٹ (richard garriott)
- فلپ کھان (philippe kahn)
سوفٹویئری ترقی دہندہ کے کام میں مندرجہ ذیل پہلو شامل ہو سکتے ہیں-
- سافٹ ویئر کا خاکہ (software design)
- سافٹ ویئر کی تنفیذ (software implementation)
- سافٹ ویئر کا ادماج (software integration)
- معطیات کی منتقلی (data migration)
- تخصیص (Specification)
- احتیاجات کا تجزیہ (requirements analysis)
- ممکن العمل مطالعہ (feasibility study)
- تجزیہ قیمت و فائدہ (cost–benefit analysis)
- دستاویزکاری (documentation)
- اختبار (testing)
- استقرار (maintenance)