سافٹ کاپی ‎(Soft Copy)‎ کمپیوٹر میں موجود کسی فائل، کتاب یا دستاویز‎(Document) ‎ کو کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایسا کوئی بھی خط یا کتاب جو صرف کمپیوٹر میں دیکھا، پڑھا یا ترمیم‎(Edit) ‎ کیا جا سکے وہ سافٹ کاپی کہلاتا ہے۔ یاد رہے کہ سافٹ کاپی کو بذریعہ پرنٹر‎(Printer) ‎ کسی کاغذ پر چھانپ کر ہارڈ کاپی‎(Hard Copy) ‎ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔