سالماتی حیاتیات
حیاتیات کا سالماتی (molecular) سطح پر مطالعہ سالماتی حیاتیات کہلاتا ہے جس کو انگریزی میں Molecular biology کہا جاتا ہے۔ یہ شعبۂ علم حیاتیات اور کیمیاء کے علاوہ وراثیات اور حیاتی کیمیاء کی معلومات سے استفادہ کرتا ہے۔ بنیادی طور پر سالماتی حیاتیات ایک خلیے میں متحرک مختلف نظاموں کے سمجھنے اور ان کو آشکار کرنے سے مطالق ہوتی ہے، ان نظاموں میں خاص طور پر DNA، RNA اور لحمیاتی سالمات نظاموں کا آپس میں ربط و ضبط شامل ہے۔
|