سانس کا نشان (انگریزی: Breath mark)، جسے انگریزی زبان میں بریتھ مارک یا لُفٹ پاز (انگریزی: luftpause) بھی کہتے ہیں، ایک علامت ہے جسے تدوین موسیقی (میوزیکل نوٹیشن) میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کسی بھی موسیقی کے بند پر مظاہرہ پیش کرنے والے کو یہ ہدایت دیتا ہے کہ وہ اس مقام پر سانس لے (باد نما آلات اور زبانی فن کاروں کے لیے یا پھر یہ بہت ہی مختصر وقت کے لیے رکنے کا اشارہ ہوتا ہے (غیر باد نما آلات) کے لیے۔ یہ رکنے کا مقصد عمومًا اس مقام سے پہلے کو نوٹ کے دورانیے کو مختصر بنانا ہوتا ہے، نہ کہ ٹیمپو میں کوئی تبدیلی لانا۔ اس افادیت کو مہلتِ سکون تصور کیا جا سکتا ہے۔

موسیقی آلات کے چلانے کے دوران معاون ایک سانس کا نشان

سانس کے نشانات کو مختلف انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ جیسے کہ:

  • کاما جیسا
  • ٹک کے نشان جیسا
  • اوپری کمان جیسا (یا انگریزی حرف وی جیسا)
  • سال زیدو (ایک نشان جس میں کاما بھی ہو اور اس کے اوپر ایک ٹوپی جیسی علامت ہو)[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم