سانچہ:آج کا لفظ/0
عموماً کہا جاتا ہے: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے کافی انتظار کرنا پڑا لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے خاصا انتظار کرنا پڑا اس لیے کہ: کافی کا مطلب ہوتا ہے کفایت کرنے والا، جو ضرورت کے مطابق ہو، لہذا اس لفظ کو زیادہ کے معنی میں استعمال نہیں کرنا چاہیے، اس کے بجائے، بہت، زیادہ، خاصا جیسے الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ (حوالہ) |