سانچہ:اس ہفتے کا مقالہ ریاضی

< گذشتہ اگلا >
باب:Mathematics/box-header

ایک بڑا اور بیترتیب عدد عوامی کنجی کیلیۓ استعمال کیا جاتا ہے۔

عوامی کنجی کرپٹوگرافی 1975ء میں دریافت ہوئی، جس کا سہرا ڈفی اور ہیلمین کے سر ہے۔ ڈفی اپنے مقالے "عوامی کنجی کرپٹوگرافی کے پہلے دس سال" میں رقم طراز ہے کہ عام کنجی کرپٹوگرافی دو مسائل اور ایک غلط فہمی کی پیداوار تھی۔ پہلا مسئلہ یہ تھا کہ دو آدمی جو پہلے ایک دوسرے سے نہیں ملے، کس طرح ایک خفیہ کنجی اپنائیں جو صرف ان دونوں کو معلوم ہو اور باقی دنیا کیلئے راز ہو۔ دوسرا مسلئہ کہ ایک برقی (ڈیجٹل/الیکڑانک) پیغام پر کسی کے دستخط کس طرح کیے جائیں (کاغذ پر عام دستخط کے معٰنی میں)؟ ڈفی کی غلط فہمی یہ تھی کہ اس کے خیال میں دو افراد کو آپس میں خفیہ بات کرنے کے لیے کسی تیسرے قابلِ اعتبار شخص (یا ادارہ) کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
دو طرح کے "عوامی کرپٹوگرافی" نظام بنائے گئے ہیں جو ریاضی میں کمپوٹنگ کے لحاظ سے مشکل مسائل کا فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ پہلا مسلئہ ایک محدود میدان پر ڈسکریٹ لاگرتھم نکالنے کی دشواری کا ہے۔ دوسرا مسلئہ کسی بڑے نمبر کے جزو ضربی نکالنے کی دشواری کا ہے۔ پہلے مسلئہ پر مبنی طاہر الجمال کا الخوارزم مشہور ہے۔ دوسرے مسلئہ پر مبنی RSA کا الخوارزم ہے۔ چونکہ الجمال کا الخوارزم پیٹنٹ سے آزاد ہے اس لیے زیادہ تر آزاد مصدر سافٹوئیر یہ الخوارزم استعمال کرتے ہیں۔ امریکی معیاری ادارہ (NIST) کا ڈیجٹل دستخط الخوارزم بھی الجمال کے طریقہ کو ترمیم کر کے تیار کیا گیا ہے۔


وثـق۔۔۔ مزید پرھیۓ۔۔۔

باب:Mathematics/box-footer-empty