سانچہ:روبالیات/تعارف
اردو زبان میں روبوٹ کا کوئی قابلِ ذکر ترجمہ موجود نہیں لہذا لفظ robot کا ایک متبادل اردو نام --- روبالہ --- متعارف کروایا جارہا ہے۔ robot کو روبالہ کہنے کی وجہ (بشمول انگریزی وجۂ تسمیہ) اس مضمون کے قطعہ بنام وجۂ تسمیہ میں درج کردی گئی ہے اور مختصراً ذیل کی سطر میں بھی لکھا جارہا ہے۔
- رو + بہ + آلہ = روبالہ
جدید دور میں روبالہ سے مراد ایک میکانیکی یا غیر ماہیتی، مصنوعی سازندہ (agent) ہے۔ بالعموم روبوٹ ایک ایسے میکانیکی و برقی نظام کو کہا جاتا ہے، جس کی حرکات و سکنات اور شکل و صورت سے یوں لگے جیسے اس میں خود سے قوت ارادہ یا قوت تغیر موجود ہو۔ غیر ماہیتی روبالہ سے مراد مصنع لطیف سازندے (soft ware agents) ہیں، جن کے لیے ”بوٹ” کی اصطلاح استعمال کی جاتی ھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر خودکار نظام یا آلے کو روبوٹ نہیں کہا جاتا۔ ایک خودکار آلے اور روبالہ کا فرق سمجھنے کے لیے روبالہ کی مندرجہ ذیل خصوصیات کو مد نظر رکھیں۔
- روبالہ کہلائی جانے والی چیز قدرتی نہ ہو بلکہ مصنوعی طور پر تیار کردہ ہو
- وہ آلہ اپنے ماحول کو کسی حد تک محسوس کرسکتا ہو
- اپنے ماحول کی اشیاء پر کام کرسکتا ہو
- اس میں کسی نہ کسی حد تک خصوصیت ذکاء (intelligence) ہونا چاہیۓ۔ اگر یہ نہ ہو تو کم از کم اس میں ماحول کے مطابق کوئی انتخاب کرنے کی صلاحیت (جو خود کار تضبیط (automatic control) اور یا پھر کسی پیش برمجہ متوالیت (preprogrammed sequence) کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے)
- وہ آلہ ، ایک یا زائد محورِ گردش یا تـرجـمہ پر حرکت کرسکتا ہو
- وہ آلہ ، باہم مربوط اجادی (dexterous) حرکات انجام دے سکتا ہو
- اس میں ایک نیت (intent) اور تـمثیل (agency) کا اظہار محسوس ہوتا ہو۔