جب کسی تہذیب میں بنیادی حیاتی ضروریات کا حصول دشوار ہوجاۓ، بنیادی سہولیات زندگی ناپید ہوجائیں، افراد کی تعلیم تک رسائی کا نظام مفقود ہوجاۓ، داخلی و خارجی حکمت عملیاں انفرادی و ذاتی مفادات بن جائیں اور اسکے دانشور بے انگیختہ ہو کر رہ جائیں تو خواہ کوئی بھی معاشرہ ہو اسکے انفرادی روئیے، معاشرتی روابط سے ٹوٹ جاتے ہیں اور تاریخ عالم میں جب جب کسی قوم کے افراد اس مقام تک پہنچے ہیں، اس تہذیب کا زوال و سقوط (collapse) دیکھنے میں آیا ہے۔