ساون (انگریزی: Saawan) سال 2017 کی بننے والی موضوعاتی فلم ہے جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر مشہود قادری اور ڈائریکٹر فرحان عالم ہیں ۔ اس فلم کی کہانی ایک پولیو زدہ بچے کے جدو جہد پر مبنی ہے جو تن تنہا ویران گاؤں میں اپنے حالات سے لڑتا ہے اور بالآخر کئی بڑے برائیوں کو انجام پہنچا کر اپنے ماں باپ سے آ ملتا ہے ۔ ۔[2] فلم کے نمایاں کرداروں میں عارف با حلیم ، سید کرم عباس ، سلیم معراج ہیں ۔ پولیو زدہ بچے کا کردار سید کرم عباس نے کیا ہے جو پہلے ہی رام چند پاکستانی نامی فلم سے شہرت حاصل کر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ مزید جن بچوں نے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ان میں دانیال یونس ، مہک ذو الفقار ، سید محمد علی بھی شامل ہیں ۔ جب کہ ایک لنگڑے کتے کا بھی اہم کردار پوری کہانی میں شامل رہا ہے ۔ ۔[3] اس فلم کو ایک اعزاز یہ بھی حاصل ہے کہ پاکستانی فلم کی تاریخ میں یہ واحد فلم ہے جو نوے ویں آسکر کے لیے نامزد ہوئی ۔ پاکستان میں جاری ہونے سے پہلے یہ فلم بین الاقوامی میلوں میں ایوارڈ اپنے نام کر کے اپنی خوبیاں منوا چکی تھی ۔ ۔[4][5]

ساون
جہد بقا
ساون
ہدایت کارفرحان عالم
پروڈیوسرمشہود قادری
اسما قادری
تحریرمشہود قادری
ستارے
موسیقیEmir Işılay
سنیماگرافیفرحان عالم
ایڈیٹرآسیم سنہا
پروڈکشن
کمپنی
کلاکار پروڈکشنز
تقسیم کارجیو فلمز
تاریخ نمائش
  • جولائی 2017ء (2017ء-07) (Madrid)[1]
ملکپاکستان
زباناردو

کہانی

ترمیم

فلم کی ابتدا پولیو زدہ بچے ساون کے ساتھ ہونے والے اس سانحے سے ہوتی ہے جس میں اس کے گاؤں کو خالی کر کے جانے والے اس کے ماں باپ اس کو حادثاتی طور پر گاؤ ں میں تنہا چھوڑ جاتے ہیں ۔ جس کے بعد وہ بچہ گاؤ ں میں سے اپنے رہنے کھانے پینے کی اشیاء ڈھونڈ کر گزارا کرتا ہے بالآخر ایک دن اپنے تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر گاؤں کے باہر سے آنے والی کسی پر اسرار آواز کی کھوج میں نکل پڑتا ہے جس کے دوران میں اس کا سامنا کچھ ایسے بچوں سے ہو جاتا ہے جو اغوا کاروں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں مگر اب ان کو گھر جانے کا راستہ ڈھونڈنا ہے ۔ ۔[6]

کردار

ترمیم
  • سید کرم عباس بہ طور ساون
  • عارف باحلیم بہ طور ساون کا باپ
  • نجیبہ فیض بہ طور ساون کی ماں
  • سلیم معراج بہ طور اغوا کار
  • عمران اسلم بہ طور رپورٹر
  • ٹیپو شریف بہ طور اغوا کار
  • شاہد نظامی بہ طور سیاست دان
  • سحرش قادری
  • حفیظ علی
  • دانیال یونس بہ طور ساون کے ساتھ بچہ
  • مہک ذو الفقار بہ طور ساون کے ساتھ بچی
  • سید محمد علی
  • لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ایس اے اے نجمی
  • لیام بہ طور کتا

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Pakistani movie 'Saawan' impresses all at Madrid film festival"۔ www.geo.tv۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-11
  2. Wajiha Jawaid (25 دسمبر 2015)۔ "Farhan Alam's 'Saawan' carries a message of hope for disabled kids"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-11
  3. "Saawan Is A "quest For Survival" Against All Odds"۔ دی نیوز۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-25
  4. "Pak Selection Committee nominates 'Saawan' for Oscar"۔ Geo TV۔ 17 ستمبر 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-17
  5. Patrick Frater (17 ستمبر 2017)۔ "Desert Drama 'Saawan' Selected by Pakistan for Oscar Contention"۔ Variety۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-17
  6. Saira Khan (20 جولائی 2017)۔ "Farhan Alam's 'Saawan' to release across Pakistan"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-11

بیرونی روابط

ترمیم