سبزہ زار سکیم لاہور کا رہائشی علاقہ ہے جو ملتان روڈ پر اقبال ٹاؤن کے مقابل ہے۔ یہ سکیم سترہ رہائشی بلاکس میں تقسیم شدہ ہے، علاقے کے مشہور چوک کا نام "لیاقت چوک" ہے۔ سبزہ زار کے مشرق میں اعوان ٹاؤن، مغرب میں بند روڈ، شمال میں اقبال ٹاؤن اور جنوب میں موٹروے ہے۔ اس کے علاوہ شاہ فرید چوک اور فوارہ چوک اس کے مشہور چوک ہیں۔ لیاقت چوک کے مٖغرب سے سڑک موٹر وے کی طرف جاتی ہے اور دوسری جانب مشرق کی طرف یہی سڑک کوکا کولا اسٹاپ ملتان روڈ کیطرف جاتی ہے۔ اور پھر لیاقت چوک سے جنوب کی طرف سڑک ملتان روڈ سکیم موٖڑ کی طرف اور شمال کی طرف سے کھاڑک اورڈوبن پورہ کی طرف جاتی ہے۔