سترہ اضلاع
یہ ایک ایسی کثیرالاضلاع شکل (polygon) ہوتی ہے جس کی 17 سطحیں ہوتی ہیں۔ کارل فریڈرک گاؤس نے 19 سال کی عمر میں 1796ء کو ثابت کیا کہ منظم سترہ اضلاع صرف پرکار اور سیدھے خط سے بنایا جا سکتا ہے۔ یہ منظم کثیر اضلاع (regular polygon) میں 2000 سالوں میں پہلی بڑی پیش رفت تھی۔ اس کا اندرونی زاویہ تقریباً 158٫82 ڈگری ہوتا ہے۔
ویکی ذخائر پر سترہ اضلاع سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |