سِتفناس یا استفناس (یونانی: Στεφανᾶς؛ ”تاج“) کرنتھس کی کلیسیا (جماعت) کا ایک شخص جس کے خاندان کے افراد اخیہ میں پولس کی بشارت کی معرفت مسیحی ہوئے۔[1] پولس نے نہ صرف انھیں جیتا تھا بلکہ یہ اُن چند لوگوں میں سے تھے جنہیں اُس نے خود بپتسمہ دیا۔[2] بعد ازاں اس خاندان نے کلیسیا کی بڑی خدمت کی تھی۔[1] فرتوناتس اور اخیکس کے ہمراہ ستفناس خود پولس کے پاس افسس آیا۔[3] قیاس ہے کہ انہی اشخاص نے پولس کو خط دیا جو کرنتھس کی کلیسیا نے بھیجا تھا اور جس کا جواب کرنتھیوں کا پہلا خط ہے۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب 1 کرنتھیوں 16: 15
  2. 1 کرنتھیوں 1: 16
  3. 1 کرنتھیوں 16: 17
  4. 1 کرنتھیوں 7: 1