ستیہ وتی راٹھور
ستیہ وتی راٹھور کو عام طور پر منگلی کے نام سے جانا جاتا ہے وہ ایک بھارتی فلمی گلوکارہ، ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ ہیں[1]۔ وہ اپنے روایتی بنجارا لباس کے لیے بہت مشہور ہیں، وہ اپنے تلنگانہ گانوں کی وجہ سے بھارت اور بیرون ملک تہوار کے پروگراموں میں شرکت کرتی ہیں اور ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جاتی ہے۔
ستیہ وتی راٹھور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 اگست 1989ء (36 سال) یسر ضلع |
عملی زندگی | |
پیشہ | ٹیلی ویژن میزبان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیممنگلی کی پیدائش بنجارا برادری میں ہوئی۔ ان کی مادری زبان لامبانی ہے۔ انھوں نے ایس وی یونیورسٹی سے کرناٹک میوزک میں ڈپلوما حاصل کیا[2]۔
ان کے والد نے انھیں چھوٹی عمر ہی سے گلوکارہ بننے کی ترغیب دی لیکن وہ اپنے اساتذہ سے متاثر ہوکر موسیقی کی استاد بننا چاہتی تھیں۔
عملی زندگی
ترمیمانھیں اپنا موقع 2013ء میں ملا جب اسے تیلگو نیوز چینل پردسارا تہوار کے موقع پر ایک مہمان فنکار کے طور پر مدعو کیا گیا جس کو دھوم دھام کہا جاتا ہے۔وہ ایک ویب چینل مک ٹی وی کے ساتھ بطور اینکر اور لوک گیت گلوکارہ کام کرتی رہی ہیں۔ وہ منگلی موچتا کے نام سے مشہور شخصیات کا انٹرویو کرتی ہیں۔ وہ تلنگانہ تہواروں جیسے بٹوکما، بونالو اور تلنگانہ یوم تاسیس پر گانے گاتی ہیں۔وی سکس نیوز پر اس کا مقبول شو طنزیہ نیوز شو تین مار وارتھالو کافی مقبول ہوا جس میں اس نے ماتاکاری منگلی کا کردار ادا کیا اور اس کے ساتھ اس شو میں میں بتھری ساٹھی اور ساوتری اس کی معاون فنکار تھیں۔ اس نے ایچ ایم ٹی وی نیوز چینل پر سجاتھا کے ساتھ طنزیہ نیوز شو "جوردار نیوز" میں کام کیا۔[3]
2018ء تلنگانہ یوم تاسیس کے لیے ان کا گانا اوروگلو کوٹاناڈوگو بہت پسند کیا گیا [4][5]۔ انھوں نے کچھ ٹالی ووڈ فلموں میں گایا جیسے سپتاگیری ایکسپریس، راج محل، نیدھی نادی اوکا کتھا، جارج ریڈی اور 2020ء کی ایکشن ڈراما ٹالی ووڈ فلم الا ویکنتھا پورمولو کا گانا ''رامولو رامولا''۔فروری 2018ء میں انھوں نے لکشمی منچو مہارانی کے زیر اہتمام ایک شو میں حصہ لیا۔ 2021ء میں، فلم لو اسٹوری کے لیے ان کا گانا "سرنگا دریا" کافی مقبول ہوا[6]۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sing in devotion, dance in celebration"۔ thehansindia.com۔ 24 ستمبر 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-10
- ↑ "Sing in devotion, dance in celebration"۔ 24 ستمبر 2017
- ↑ "Teej celebrated with gaiety"۔ thehansindia.com۔ 18 اگست 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-10
- ↑ Srivathsan Nadadhur (31 مئی 2018)۔ "Singles on Telangana ahead of Formation Day"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-10
- ↑ "Folk music on a new wave"۔ telanganatoday.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-10
- ↑ "The contestants on Lakshmi Manchu's 'Maharani' to dress up like historical queens for the grand finale – Times of India"