ست پارا بند
ست پارا ڈیم سکردو کی مرکزی جھیل پر بنایا گیا ہے۔ یہ سکردو شہر سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ جھیل صاف پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔ یہاں ٹراؤٹ مچھلی کثرت سے پائی جاتی ہے۔ جبکہ بوٹنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ حکومت پاکستان نے 2002 ء میں ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے 10 ملین ڈالر مختص کیے۔ ست پارا ڈیم کی تعمیر کا آغاز 2003 ء میں ہوا اور دسمبر 2013 ء میں یہ ڈیم مکمل ہوا جو سطح سمندر سے 2700 میٹر بلند ہے۔ گرمیوں کے موسم میں پہاڑوں سے پگھلنے والی برف کا پانی جھیل کے ذریعے اس ڈیم میں جمع ہوتا ہے۔ یہ ایک کثیر المقاصد منصوبہ تھا۔ یہ ڈیم اب پورے سکردو شہر کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتا ہے۔ 15000 ایکڑ رقبے کو سیراب کرتا ہے اور اس ڈیم سے بجلی بھی پیدا کی جاتی ہے۔[1]