سجدہ سہو
سجدہ سہو ایسے دو سجدوں کو کہتے ہیں جنہیں ایک نمازی بھول چوک کی وجہ سے اپنی نماز میں پیدا ہونے والے خلل کو پورا کرنے (نقص کی تلافی) کے لیے کرتا ہے۔ سجدہ سہو کے اسباب تین ہیں
- 1۔زیادتی
- 2۔کمی
- 3۔شک
سجدۂ سہو کا طریقہ
ترمیمسجدۂ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہِ آخیرہ میں تشہد ( پوری التحیات) پڑھنے کے بعد صرف ایک طرف سلام پھیر کر اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدے میں چلا جائے اور نماز کے سجدے کی طرح تین بار سجدہ کی تسبیح پڑھے پھر تکبیر اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدے سے سر اٹھائے اور اطمینان سے سیدھا بیٹھنے کے بعد پھر تکبیر کہتا ہوا دوسرے سجدے میں جائے اور اسی طرح سجدے کرے پھر تکبیر کہتا ہوا سجدے سے سر اٹھائے اور بیٹھ کر پھر سے تشہد (پوری التحیات) پڑھے اور درود شریف و دعا پڑھ کر نماز ختم کرنے کے لیے دونوں طرف کا سلام پھیر دے[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ زبدۃ الفقہ جلد 3 صفحہ نمبر: 243 زوار حسین زوار اکیڈمی کراچی