سدھرائچ
سدھرائچ ایک انتہائی ممتاز اور نمایاں قوم ہے۔ یہ قوم بہت بہادر اور جنگجو واقع ہوئی ہے۔ وضع داری، مہمان نوازی اور دوستوں کے ساتھ خلوص ان کی چند نہائت قابل قدر اور نمایاں خوبیاں ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے یہ لوگ زمیندار اور کاشتکار ہیں۔ زبان کے اعتبار سے یہ قوم پنجابی اور سرائیکی مشہور ہیں۔ جٹوں کی 150 سے زیادہ ذیلی قومیں ہیں ۔ جن میں سے سدھرائچ چند سب سے بڑی اور مشہور قوموں میں سے ایک ہے۔ یہ میاں چنوں ، وہاڑی، بورے والا، ملتان ، خانیوال ،اور ساہیوال میں آباد ہے ،