سردار تنویر الیاس خان چغتائی
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
سردار تنویر الیاس خان چغتائی (وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر) کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کے بنگوئن نامی علاقہ سے ہے۔ ان کے والد سردار الیاس چغتائی سعودی عرب کے معروف کاروباری گروپ ’تمیمی‘ کے صدر ہیں۔
ان کے چچا سردار صغیر چغتائی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے اور دو ماہ قبل اپنی جماعت مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے محض چند دن بعد آزاد پتن کے قریب ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے۔
سردار تنویر الیاس خان چغتائی نے گذشتہ سال ہی عملی طور پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی انتخابی سیاست میں قدم رکھا اور جولائی 2021 میں ہونے والے انتخابات میں حلقہ ایل اے 15 باغ 2 سے کامیاب ہوئے ہیں۔
سردار تنویر الیاس کا نام پہلی مرتبہ اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال ’سینٹورس‘ کی تعمیر شروع ہوئی۔ وہ اس شاپنگ مال کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ 13 چھوٹی بڑی کمپنیوں پر مشتمل سردار گروپ آف کمپنیز کے صدر ہیں اور ان کا گروپ رئیل سٹیٹ کے علاوہ ٹائل مینوفیکچرنگ، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سمیت مختلف شعبہ جات میں کام کر رہا ہے۔
2018 ہی میں انھیں پنجاب کی نگران کابینہ کا حصہ بنایا گیا۔پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد انھیں پہلے سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا اور پھر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی مقرر ہوئے۔
انھوں نے جتنی جلد اپنا سیاسی قد کاٹھ نکالا، اسی تیزی سے سیاسی اور سماجی تنازعات کا بھی شکار ہوئے۔سیاسی دوروں کے لیے ہیلی کاپٹر کے استعمال اور دوسری جماعتوں سے ’الیکٹ ایبلز‘ توڑ کر پی ٹی آئی میں شامل کرنے کے باعث وہ ’ہیلی کاپٹر بابو‘ اور ’کشمیر کے ترین‘ کے نام سے مشہور ہیں۔