سردی کی حساسیت (انگریزی: Cold sensitivity) یا سردی سے اضطراب (cold intolerance) ایک غیر معمولی بے چینی کی کیفیت ہے جو کچھ لوگوں کو سرد ماحول میں محسوس ہوتی ہے۔

سردی سے حساسیت کی درجہ بندی میں کافی فرق پایا جاتا ہے جو مختلف لوگ محسوس کرتے ہیں۔ ان میں کچھ متاثرین ماحول سے دفاع کے لیے کئی کپڑے خود پر ڈالتے ہیں جب کہ کچھ لوگ تو محض ایک سویٹر یا باڈی وارمر پر ہی قناعت کرتے ہیں۔

سردی کی حساسیت ہائپو تھائرائڈ، خون کی کمی، فیبرومیالگیا یا واسو کنسٹریکشن کی علامت ہو سکتی ہے۔ لوگوں میں غیر جوڑی دار پروٹین کے اظہار میں فرق ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کی تولید حرارت میں فرق ہو سکتا ہے۔ دماغی حرکت بھی متصورہ حرارت کے عوامل میں سے ایک ہو سکتی ہے۔[1]


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم