سری اسکندر (Seri Iskandar) ریاست پیراک کے انتظامی ضلع پیراک تینگاہ کا ایک شہر اور ضلعی دارالحکومت ہے۔ یہ اہم ایپو-لوموت شاہراہ پر ایپو کے جنوب مغرب میں تقریبا 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ملحقہ قصبات ترونوہ (Tronoh) ایک مشہور کان کنی شہر اور بوتا (Bota) ہیں۔ یہاں پیٹروناس جامعہ طرزیات واقع ہے۔

سری اسکندر

تاریخ ترمیم

شہر کا نام سلطان اسکندر شاہ کے نام پر ہے جو 1918 سے 1938 تک ریاست کے حکمران تھے۔

وضع کاری ترمیم

سری اسکندر منحصر قصبوں کا ایک مجموعہ ہے، جو مندرجہ ذیل ہیں:

  1. بندر سری اسکندر
  2. بندر یونیورسٹی
  3. بندر بارو سری اسکندر
  4. تمن ماجو
  5. دیسا سری اسکندر