سر کے معنی آواز کے ہیں۔ ویسے تو اس کرہ ارض پر ہزاروں بلکہ لاکھوں آوازیں سننے میں آتی ہیں جن کو شمار میں لانا بہت مشکل ہے۔ لیکن استادان فن نے ان بے شمار آوازوں میں سے چند ایک مخصوص آوازیں منتخب کر لیں، جو سات سر کہلاتے ہیں۔ انھیں ہم سات مختلف آوازیں بھی کہہ سکتے ہیں جو ایک سپتک سے تیسری سپتک تک ایک دوسرے سے مختلف رہتی ہیں اور یہ ان کی پہچان کے لیے ایک واضح ذریعہ ہے۔ انہی سات سروں کو اتراؤ-چڑہاؤ کے فرق سے باراں سروں میں بانٹ دیا گیا ہے جنہیں کومل (اترا سر) اور تیّور (چڑھا سر) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

فائل:Dhrupad.jpg

حوالہ جات

ترمیم

اختر علی خان، ذاکر علی خان؛ نورنگ موسیقی۔ اردو سائنس بورڈ، لاہور؛ 299 اپر مال روڈ۔ 1999ء باب چہارم، صفہ 14