سسرال

شادی سے قائم شدہ رشتہ (خونی رشتہ داری کے برعکس)

سسرال ایک ایسا رشتہ ہے جو کسی مرد اور عورت کی شادی کے بعد ہی وجود میں آتا ہے۔ مرد کا سسرال اس کی بیوی کے ماں،باپ،بہن،بھائی یا جہاں پر اس نے شادی سے پہلے کی زندگی گزاری ہو ان کو کہا جاتا ہے۔عام طور پر مرد کے سسرال کو اس کی بیوی کا میکہ بھی کہا جاتا ہے۔اور عورت کا سسرال اس کے میاں کے ماں،باپ بہن،بھائی وغیرہ کہلاتے ہیں۔ سسرال میں ایک دوسرے کے باپ کو "سسر" اور ماں کو "ساس" کہتے ہیں۔