سعدیہ ندیم ملک

پاکستان میں سیاستدان

سعدیہ ندیم ملک ( پیدائش یکم اپریل 1967) ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو مئی 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر رہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

وہ 1 اپریل 1967 کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔[1] انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے 1991 میں پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی [1]۔

سیاسی کیریئر

ترمیم

2013 کے عام انتخابات

ترمیم

سعدیہ ندیم ملک سیاست میں پرانی کارکن نہیں ہیں ، اس لیے انھوں نے براہ راست چناوؤ میں حصہ نہیں لیا بلکہ انتخابات جیتنے کے بعد مسلم لیگ نواز گروپ نے انھیں پارلیمنٹ میں بھیجنے کے لیے خواتین کی مخصوص نشست کا استعمال کیا۔

وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں۔[2] [3]

2018 کے عام انتخابات

ترمیم

وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئیں۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 13 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2018 
  2. "PML-N secures maximum number of reserved seats in NA"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 03 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  3. "2013 election women seat notification" (PDF)۔ ECP۔ 27 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  4. The Newspaper's Staff Reporter (13 August 2018)۔ "ECP notifies candidates for PA reserved seats"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018