سعید بن سعد بن عبادہ انصاری

صغیر صحابی

سعید بن سعد بن عبادہ بن دلیم بن حارثہ بن ابی خزیمہ بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج انصاری مدنی خزرجی صحابی رسول ہیں، قلیل الحدیث ثقہ راوی ہیں، جناب علی بن ابی طالب کے عہد خلافت میں یمن کے والی رہے ہیں۔[1]

ان سے شرحبیل بن سعید اور ابو امامہ بن سہل بن حنیف نے روایت کیا ہے۔[1] ابن حجر عسقلانی نے ان کے متعلق لکھا ہے: «کم عمر چھوٹے صحابی»، ابن عبد البر اندلسی نے لکھا ہے: «ان کی صحابیت صحیح ہے، واقدی وغیرہ نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے»، ذہبی نے لکھا ہے: «صحابیت میں اختلاف ہے» اور محمد بن سعد نے لکھا ہے: «ثقہ قلیل الحدیث ہیں»۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "سعيد بن سعد بن عبادة الانصاري - The Hadith Transmitters Encyclopedia"۔ hadithtransmitters.hawramani.com۔ 23 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اگست 2021 
  2. "موسوعة الحديث : سعيد بن سعد بن عبادة بن دليم بن حارثة بن أبي خزيمة بن ثعلبة بن طريف بن الخزرج بن ساعدة بن كعب بن الخزرج"۔ hadith.islam-db.com۔ 31 أغسطس 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اگست 2021