سفید تحریک
سفید تحریک (انگریزی: White Movement) جس کا عسکری بازو سفید فوج (انگریزی: White Army) کہلاتا تھا، سوویت اتحاد کے ابتدائی دور میں ان روسی قوتوں پر مشتمل ایک تحریک تھی جو انقلاب اکتوبر کے بعد سیاسی و عسکری محاذ پر بالشیوک دھڑوں کے خلاف ہو گئی تھی اور 1917ء سے 1923ء تک روسی خانہ جنگی (انگریزی: Russian Civil War) کے عہد میں سرخ فوج سے بر سر پیکار رہی۔
مرکزی ہم آہنگی کی کمی کے باعث سفید افواج کی حیثیت کبھی انقلاب مخالف دھڑوں کے ایک کمزور و ڈھیلے ڈھالے اتحاد سے زیادہ نہیں رہی۔ خود کو بالشیوک مخالف روسی محب وطن ظاہر کرنے والے سفید افواج کے عہدے داران تک بھی واضح نظریاتی خیالات نہیں رکھتے تھے۔ سفید افواج متحدہ کثیر القومی روس کی حامی تھیں اور قدیم روسی سلطنت کی جگہ قومی ریاستوں کی تخلیق چاہنے والے حلقوں کے خلاف تھیں۔ مغربی اتحاد، مرکزی قوتوں اور دیگر بین الاقوامی طاقتوں کی جانب سے مختلف مواقع پر سفید افواج کے دستوں کو مدد فراہم کی جاتی رہی۔ اس لیے اشتراکیوں نے سفید افواج کو بیرونی قوتوں کے مفاد کا نمائندہ قرار دیا۔
متعلقہ موضوعات
ترمیمویکی ذخائر پر سفید تحریک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |