سفیر قیصر (جریدہ)

1900ء میں میرٹھ سے جاری ہونے والا نسوانی جریدہ

سفیر قیصر برطانوی راج میں جاری ہونے والا خواتین کا ماہانہ ادبی جریدہ تھا جو 25 ستمبر1900ء کو میرٹھ سے جاری ہوا۔فیضِ عام پریس میرٹھ میں شائع ہوتا تھا۔ اس کے بانی و مالک محمد نذیر احمد تھے۔ ایڈیٹر کوئی خاتون تھیں جس کا نام درج نہیں البتہ تہذیب نسواں کی تقلید میں ایڈیٹر ایک شریف اور پردہ نشین خاتون درج ہے۔ یہ جریدہ 16/22x30 کے سائز پر 16 صفحات پر مشتمل تھا۔[1] [2] اس رسالہ میں تعلیم نسواں، امورِ خانہ داری، تاریخی و معاشرتی مضامین شامل ہوتے تھے۔ [3]

'
زمرہادب نسواں
دورانیہماہانہ
اسلوبکتابی
ناشرفیضِ عام پریس ،میرٹھ
بانیمحمد نذیر احمد
تاسیس1900ء
ملکبرطانوی ہند کا پرچم برطانوی ہندوستان
مقام اشاعتمیرٹھ
زباناردو

حوالہ جات

ترمیم
  1. ڈاکٹر جمیل اختر، اردو صحافت اور صحافتِ نسواں، بشمولہ: اردو صحافت کے دو سو سال (حصہ دوم)، مرتب ارتضیٰ کریم، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 2017ء، ص 603
  2. ڈاکٹر نسیم آرا، اردو صحافت کے ارتقا میں خواتین کا حصہ، انجمن ترقی اردو پاکستان، 2008ء، ص 182
  3. اردو صحافت کے دو سو سال (حصہ دوم)، ص 604