سلسلہ کوہ کیرینیہ
سلسلہ کوہ کیرینیہ (انگریزی: Kyrenia Mountains) ایک لمبا اور کم چوڑا سلسلہ کوہ ہے۔ اس کی لمبائی 160 کلومیٹر (100 میل) ہے۔
خصوصیات
ترمیمیہ پہاڑی علاقہ 143 میل کی مسافت پر محیط ہے۔ چونکہ راستہ سیدھا ہے، اس لیے کوہ گیروں کو کسی گائڈ یا رہنما کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کوہی علاقے میں تقریبًا 280 اقسام کے پرندے پائے جاتے ہیں۔ کوہی سلسلے کے ایک جانب پانی بہت جمع ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب پانی عملًا مفقود ہوتا ہے۔ اس سے اور پرندوں سے یہاں آنے والے کوہ گیروں کو خوشنما منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہاں جنگلی جانور بھی پائے جاتے ہیں، خاص طور پر سانپ اور بچھو۔ یہاں خرگوش اور لومڑی بھی گاہے گاہے دکھتے رہتے ہیں۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ہیلن اوکیرا (20 جون 2009)۔ "Hiking the Kyrenia mountains of North Cyprus"۔ دی گارڈین۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018