پروفیسر ڈاکٹر سلطان الطاف علی ،ادیب اردو، فارسی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سلطان الطاف علی 4 مارچ 1940ء کو حضرت سلطان محمد نواز کے ہاں پیدا ہوئے آپ نے ایم اے فارسی، ایم اے سیاسیات، ایل ایل بی ،پی ایچ ڈی اور فارسی میں ڈاکٹریٹ کی۔ آپ 1968 کو گورنمنٹ کالج ژوب میں بطور لیکچرار فارسی تعینات ہوئے پھر بلوچستان کے متفرق کالجوں میں پرنسپل اور چیرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ بھی رہے علمی و ادبی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے رہے ،کئی انجمنوں کے رکن اور عہدے دار رہے مثلاً جنرل سیکریٹری قلم قبیلہ ادبی ٹرسٹ۔ سربراہ بزم باہو بلوچستان کوئٹہ، نگران دستگیر کوئٹہ، منتظم اعلی سالانہ حق باہو کانفرنس کوئٹہ

آپ نے متعدد کتب تصنیف کیں جن کی تعداد دو درجن سے بھی زائد ہے کچھ کے نام یہ ہیں۔ادبیات باہو معہ ترجمہ و شرح، 1975،ترجمہ تاریخ نامہ ہرات،حضرت سلطان باہو کے حالات زندگی،فارسی تصانیف اور افکار شامل ہیں ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. از ادبی چہرے ص نمبر 23 ،ناشر ادبی دیوان بلوچستان (ادب) پاکستان ۔ ڈاکٹر عبد الرشید آزاد *