سلطان قابوس یونیورسٹی
سلطان قابوس یونیورسٹی (انگریزی: Sultan Qaboos University) سلطنت عمان کی واحد عوامی یونیورسٹی ہے۔ یہ محافظہ مسقط کے الخود علاقہ میں واقع ہے۔ اس یونیورسٹی کا قیام 1986 ء میں عمل میں آیا تھا اور اسے عمان کی پہلی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سلطان قابوس یونیورسٹی میں داخلہ کا معیار ہائی اسکول میں کے نمبرات پر منحصر ہے۔ ہائی اسکول کے آخری امتحانات میں کارکردگی کی بنیاد پر داخلے ہوتے ہیں۔ 1986ء میں 500 طلبہ نے یونیورسٹی میں داخلے لیے تھے جبکہ 2005ء میں 10,000 طالب علموں کو داخلے ملے تھے۔ یونیورسٹی میں جگہ کی قلت کی وجہ سے زیادہ تر نصف سے زیادہ طلبہ باہر قیام کرتے ہیں۔ ابھی یونیورسٹی میں 15,357 طلبہ زیر تعلیم ہیں جن میں سے 7,942 طالبات ہیں۔[1] یونیورسٹی میں کل 9 کالج ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:[2]
- ایگریکلچر و مرین سائس
- آرٹ اینڈ سوشل سائنس
- اکنامکس اینڈ پولیٹکل سائنس
- ایجوکیشن
- انجینئری
- لا
- میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنس
- سائنس
قابل ذکر اساتذہ
ترمیم- ڈان شیٹی
- جوخہ الحارثی
- عبد الجبار جری
- جیکی اسپنر
- اسٹانسلا سویچکوفکی
درجہ بندی
ترمیمسلطان قابوس یونیورسٹی عمان کی سرفہرست یونیورسٹی ہے۔[3][4] 2019ء کے بلاد عربیہ کی یونیورسٹیوں کی فہرست میں سلطان قابوس یونیورسٹی 10ریں مقام پر تھی۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ The Report: Oman 2012۔ Oxford Business Group۔ 2012۔ ص 253۔ ISBN:978-1-907065-49-1
- ↑ "Colleges"۔ www.squ.edu.om۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-25
- ↑ "Oman | Ranking Web of Universities: Webometrics ranks 30000 institutions"۔ www.webometrics.info۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-25
- ↑ uniRank
- ↑ "Sultan Qaboos University". Top Universities (انگریزی میں). 16 جولائی 2015. Retrieved 2019-06-20.