پیدائش:1925ء

وفات:2005ء

کالم نگار اور دانشور۔ پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز شعبہ تعلیم سے کیا اور پنجاب کے مختلف کالجوں میں پڑھانے کے علاوہ گورنمنٹ کالج لاہور میں شعبہ اسلامیات کے سربراہ بھی رہے۔ انھوں نے سن ءانیس سو چوراسی میں روزنامہ نواۓ وقت کو بطور صحافی اپنا لیا اور اس کے شعبہ ادارت سے منسلک ہو گئے۔

پاکستان کے قدیم اخبار نوائے وقت میں ادارتی صفحہ پر شائع ہونے والا کالم ’سرراہے ‘ کئی دہائی سے شائع ہوتا رہا اس کالم کے لکھنے والے پروفیسر سلیم ہی تھے۔ باقاعدگی سے شائع ہونے والے کالم کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے پروفیسر سلیم نے اپنے پیش رو کے قائم کردہ اعلی معیار کو گرنے نہیں دیا۔ وہ ایک زندہ دل انسان تھے۔ اس لیے ان کی طبعیت کی یہ زندہ دلی ان کے کالم سے بھی چھلکتی تھی۔