سلیم-جاوید
سلیم خان اور جاوید اختر بھارتی فلم صنعت ميں ایک منظر نویس جوڑی تھی، جنہیں سلیم-جاوید کے نام سے جانا تھا۔.۔۔.سلیم-جاوید[1] یہ دونوں مقبولیت حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اسکرپٹ مصنف ہونے کے لیے جانے جاتے ہیں۔[2] انھوں نے 1971-1987 کے دوران 24 فلموں ميں ساتھ کام کیا، جن ميں سے 20 فلمیں کامیاب تھیں۔[3] انھوں نے 22 بالیووڈ فلموں کے ساتھ دو کنڑ فلموں ميں بھی کام کیا ہے۔
ساتھ کام کرتے ہوئے، سلیم خان کہانیوں اور کردار کو تخلیق کرنے کے لیے کافی حد تک ذمہ دار تھے اور جاوید اختر مکالمہ لکھنے کا کام کرتے تھے۔ اُن کے مکالموں کو اکثر ہندی کے شکل ميں جانا جاتا ہے، حالانکہ دراصل زیادہ تر اردو ميں ہوتے تھے۔