سماجی اضطراب کی خرابی
A. Morison "Physiognomy of mental diseases", cases Wellcome L0022722 (cropped).jpg
اضطراب کے عارضے کا کسی کے چہرےپر اظہار
طبی خصوصیات نفسیاتی امراض
علامات سماجی حالات میں دوسروں کی رائے کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ خوف یا اضطراب
پیچیدگیاں افسردگی، منشیات کا غلط استعمال، خودکشی
معمول کا آغاز 8 سے 15 سال کی عمر میں
دورانیہ طویل مدتی
اقسام صرف کارکردگی
خطرے کے عوامل جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل
متفرق شرم، ایگوروفوبیا، گھبراہٹ کی خرابی، سلیکٹیو میوٹزم، آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر[1]
علاج علمی سلوک تھراپی، اینٹی ڈپریسنٹس، بینزوڈیازاپائنز، بیٹا بلاکرز
تعدد 7فیصد فی سال (USA)


سماجی اضطراب کی خرابی ( SAD )، جسے سماجی فوبیا بھی کہا جاتا ہے،جس کی خصوصیات میں ، سماجی حالات کا ضرورت سے زیادہ خوف یا اضطراب شامل ہے- یہ خو ف کہ دوسروں کی جانب سے ان کے بارے میں منفی انداز میں فیصلہ کرنے کے امکانات موجود ہیں ۔ [1] [2] دیگر علامات میں دھیما بولنا اور آنکھ سے رابطہ کم کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ [1] علامات اس حد تک ہوتی ہیں کہ وہ کام کاج کو متاثر کرتی ہیں یا پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ [2] پیچیدگیوں میں ڈپریشن ، منشیات کا غلط استعمال ، اور خودکشی کے خیالات شامل ہو سکتے ہیں۔ [1]

اس کی وجوہات میں جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کا امتزاج شامل ہے. [2] متاثرہ خاندان کے افراد کے متاثر ہونے کا امکان 2 سے 6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ [2] ضرورت سے زیادہ والدین کا دبائو بھی ایک خطرہ ہو سکتا ہے۔ یہ ایک قسم کا اضطراب کا عارضہ ہے۔ [2] تشخیص کے لیے ضروری ہے دیگر ممکنہ ذہنی یا جسمانی عوارض کو مسترد کیا جائے اور مسائل کم از کم چھ ماہ تک برقرار رہیں۔ [2] اسے صرف اس " کارکردگی" کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے جو ایسے واقعات کے دوران ہوتی ہے۔ [2]

ابتدائی علاج عام طور پر علمی سلوک تھراپی (سی بی ٹی) ہے، جو انفرادی طور پر یا بطور گروپ کیا جا سکتا ہے۔ [3] ان لوگوں میں جوسی ٹی بی کو مسترد کرتے ہیں،سلیکٹیو سیروٹونن ری اپٹیک روکنے والا SSRI کلاس میں دوائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ [3] دیگر ادویات میں بیٹا بلاکرز اور بینزودیازپائنز شامل ہو سکتے ہیں۔ علاج کے بغیر، اس کی وجہ سے معیار زندگی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ [1]

ریاستہائے متحدہ میں ایک مخصوص سال میں تقریباً 7 فی صد لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ [2] [4] یہ دنیا کے دیگر علاقوں میں کم عام ہے، یورپ میں اس کی شرح 2.3فیصد ہے۔ [2] خواتین مردوں کے مقابلے میں عام طور پر زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ [2] اس عارضے کی شروع ہونے کی عام عمر 8 سے 15 سال ہوتی ہے۔ [2] اس حالت کو پہلی بار 1966 میں ایگوروفوبیا سے بیان کیا گیا تھا

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت  Rose, GM; Tadi, P (January 2020). "Social Anxiety Disorder". PMID 32310350. {{cite journal}}: Cite journal requires |journal= (help)
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders (Fifth ایڈیشن)۔ American Psychiatric Association۔ 2013۔ صفحہ: 202-208۔ ISBN 978-0-89042-555-8۔ doi:10.1176/appi.books.9780890425596.156852 
  3. ^ ا ب Pilling, S; Mayo-Wilson, E; Mavranezouli, I; Kew, K; Taylor, C; Clark, DM; Guideline Development, Group (May 22, 2013). "Recognition, assessment and treatment of social anxiety disorder: summary of NICE guidance" (PDF). BMJ (Clinical Research Ed.). 346: f2541. doi:10.1136/bmj.f2541. PMID 23697669. S2CID 13776769. Archived (PDF) from the original on February 24, 2021. Retrieved January 3, 2021.
  4. "NIMH » Social Anxiety Disorder"۔ www.nimh.nih.gov۔ 22 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2021