سمفونی(Symphony) مغربی کلاسیکی موسیقی کی ایک صنف کا نام ہے۔ اس لفظ یعنی سمفونی کو آرکسٹرا کے وسیع تر معنوں میں لیا جانے لگا ہے لیکن یہ ایک خاص کمپوزیشن کا نام ہے۔ اسے پاپ میوزک کی طرح کوئی بھی تخلیق نہیں کرسکتا۔ یہ بڑے موسیقار ہی ترتیب دیتے آئے ہیں اور ان میں بھی بہت کم کمال دکھا سکے ہیں۔ ایک سمفونی کے عموما چار حصے ہوتے ہیں جنھیں موومنٹس کہا جاتا ہے۔ اس میں درجنوں، بعض اوقات سو سازندوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ بانسری، مختلف اقسام کے باجے، وائلن اور تار والے دوسرے انسٹرومنٹس استعمال کیے جاتے ہیں۔ بیتھوون کو مغرب میں عظیم ترین کلاسیکی موسیقار سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے 9 سمفونیاں ترتیب دیں جن میں خاص طور پر تیسری اور نویں کو اعلی ترین قرار دیا جاتا ہے۔ جن دوسرے موسیقاروں کی سمفونیاں مشہور ہیں ان میں باخ، موزارٹ، براہمز اور مہلر قابل ذکر ہیں۔ یہ تمام موسیقار جرمن تھے۔