تعارف ترمیم

سمیڈا یا اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام اس مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایس۔ ایم۔ ایز) کے لیے انتہائی مؤثر تعمیری حکمتِ عملی کے ذریعے معیشت کو بھرپور تقویت دی جا سکے۔

اکتوبر 1998 میں اپنے قیام کے آغاز ہی سے سمیڈا نے خاص شعبہ جاتی (Sectoral) حکمتِ عملی اپنائی تھی۔ شعبہ جات کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی موجودگی کی بنا پر ترجیحی بنیادوں پر چنا گیا۔ رکاوٹوں اور مشکلات کی نشان دہی کے بعد انتہائی گہرائی میں جا کر تحقیقات کی گئیں اور جامع ترقیاتی لائحہ عمل تشکیل دیے گئے۔ سمیڈا کی مکمل، مربوط اور جامع شعبہ جاتی (Sectoral) پالیسی کا مقصود یہ ہے کہ ایس۔ ایم۔ ایز کے لیے ایک بہتر قانونی ماحول کو نئے سرے سے تشکیل دیا جائے۔ اس ضمن میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا کہ متعلقہ اہم ترین شعبوں جیسے مالیات (فنانس)، مارکیٹنگ، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کی ترقی (ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ) کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

شعبہ جاتی ترویج کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد، SMEDA نے جنوری 2001 میں SMEDA کے حلقہ ہائے کار کی بنیاد پر وسیع پیمانے پر اور اضافی رسائی کے ساتھ SME کی ترویج کا کام شروع کیا۔ اب شعبہ جات پر توجہ کے ساتھSMEDA، SMEs کو وسیع پیمانے پر خدمات بھی مہیا کر رہی ہے جن میں روبرو امدادی نظامات، مخصوص کاروباری ترقیاتی سہولیات، تربیت، ترویج اور وسیع تر اشاعت کے ذریعے معلومات کا پھیلاؤ جیسے عوامل شامل ہیں۔ SMEDA کی کارروائیاں اب تین وسیع تر حصوں میں تقسیم کی جا سکتی ہیں:

سازگار ماحول کی تشکیل ترمیم

اس میں پالیسی بنانے والے مقتدرین سے اشتراک شامل ہے تاکہ کثیر پالیسی معاملات میں حائل ضوابط کی رکاوٹوں کو ہٹا کر SMEs کے لیے باسہولت طریقہ کار وضع کیے جائیں۔

کلسٹرز/شعبہ جات کی ترویج /ترقی ترمیم

اس میں انڈسٹری/تجارتی انجمنوں اور چیمبرز کے اشتراک سے SME کلسٹرز/شعبہ جات کے لیے منصوبہ جات کی تیاری اور عمل درآمد شامل ہے۔

کاروباری ترقیاتی سہولیات تک رسائی کی ترویج ترمیم

اس میں SMEs کا کاروباری انتظام، فنی اور عمل درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لیے ترقیاتی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور شامل ہیں۔