وہ خاص چیزیں جو وادی سندھ کی تہذیب کی پہچان ہیں مندرجہ ذیل ہیں۔ جن کی بنیاد پر کسی خاص علاقے میں ملنے والی نئی چیزوں کا رشتہ اس تہذیب سے جوڑا جا سکتا ہے یا اس سے تفریق کی جا سکتی ہے ۔ # وادی سندھ کی مہریں ۔

( 2 ) رسم الخط جو کے عموما مہروں اور برتنوں پر ہے ۔

( 3 ) مخصوص آرائشی نمونے جو برتنوں پر ہیں۔ ( 1 ) کاٹتے ہوئے دائرے۔ ( 2 ) پٹی دار نمونے ( 3 ) پیپل کے پتے ( 4 ) گلاب کا پھول ( 5 ) مور ۔

( 4 ) کچھ مخصوص ظروف۔ مثلاً چھوٹے پیندے کا لوٹا۔ وادی سندھ کی مخصوص صراحی، جس میں لاتعداد سوراخ ہیں۔ لمبے مرتبان جن کا دہانہ باہر کو مڑا ہوا ہے اور جن کی گردن پیٹ سے ذرا تنگ ہے۔ پیندا دھانے سے چھوٹا ہے۔ پاندان طشتری ۔

( 5 ) مٹی کی تکونی ٹکیاں جو پکائی گئی ہیں ۔

( 6 ) گھونگے یا قلعی شدہ پختہ مٹی کے جراؤ ٹکڑے۔ جو مختلف مصنوعات پر لگائے جاتے تھے اور ان کی شکل گردے یا آم کی طرح ہے ۔

( 7 ) بعض مخصوص منکے مثلاً قرض نما منکے، جن میں نالی دار گول سوراخ ہے ۔

( 8 ) پتے کی شکل کا نوک والا تانبے کا چاقو۔ یہ وادی سندھ کے علاوہ کہیں نہیں ملا ۔

ماخذ

یحیٰی امجد۔ تاریخ پاکستان قدیم دور