سندھ ورکی

برطانوی ہندوستان میں سندھ سے سمندر میں جانے والے دولت مند سندھی ہندو تاجر اور سوداگر

سندھ ورکی (انگریزی: Sindhi workies) برطانوی ہند سے تعلق رکھنے والے دولت مند تاجر تھے۔ برطانوی راج کے دوران میں ان تاجروں نے بہت دولت کمائی۔ان کا کاروبار بہت تیزی سے دور دراز کے علاقوں جیسے مالٹا، جنوبی افریقا اور سنگا پور تک پھیل گیا۔ بہت سے سندھ ورکی تاجروں کا تعلق تاجروں کی بھائی بند ذات سے تھا، جو حیدرآباد، سندھ میں رہتے تھے۔ تاجروں کا یہ طبقہ روایتی سندھی فن پارے جنہیں سندھ ورک کہا جاتا ہے فراہم کرتا تھا۔ تاجروں کا یہ طبقہ اپنے گھروں میں بس چھ ماہ ہی گزار سکتاتھا۔ اس کے بعد یہ اپنے کاروبار کے لیے بیرون ملک رہتا تھا۔

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم