سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن
سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (انگریزی: Central Bureau of Investigation) 1941ء میں قائم ہونے والی بھارت کی سب سے اہم تفتیشی ایجنسی ہے۔ یہ کئی اہم اور کلیدی اہمیت کے حامل معاملوں کی تحقیق کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے کئی دھاندلیاں اور بے قاعدگیاں عام ہوئی ہیں اور کئی قائدین کو مقدموں کا سامنا پڑا ہے۔ یہ ملک کا اعلٰی ترین تحقیقاتی ادارہ ہے۔ عام طور سے اس ادارے کو سیاسی داؤ پیچ سے ہٹ کر رکھا جاتا ہے۔ تاہم 2018ء میں ہونے والے کچھ واقعات کی وجہ سے کچھ مبصرین یہ تنقید کر رہے ہیں کہ ایک تو ادارے میں بہت زیادہ سیاسی عمل دخل ہو رہا ہے۔ دوسرے، اس ادارے کے تقررات میں حکومت کی دخل اندازی کافی زیادہ ہے۔ تاہم حکومت صاف شفاف ہونے اور قانون کی بالا دستی اور ادارہ جاتی خود اختیاری کی برقراری کا دعوٰی کرتی ہے۔[1]